مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

ٹیکسوں کیخلاف ملک بھر میں ہڑتال، تاجرتنظیمیں دو گروپوں میں تقسیم

الاہور / کراچی /  اسلام آباد: 

تاجر تنظیمیں آج ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال کریں گی جبکہ بعض تاجر تنظیموں نے ہڑتال سے اعلان لاتعلقی کا اظہار کر دیا جس سے تاجر برادری تقسیم ہوکررہ گئی ہے۔

لاہورمیں ٹیکسوں کیخلاف ہڑتال پر تاجردو گروپوں میں تقسیم ہوگئے،ایک گروپ نے آج ہڑتال کا اعلان کر دیا، دوسرے گروپ نے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ٹریڈرز الائنس اور انجمن تاجران خالد پرویز گروپ نے ہڑتال کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے صبح مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کردیا، آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ اور اشرف بھٹی گروپ نے صبح ہر صورت ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ٹریڈرز الائنس کے مرکزی صدر ناصر حمید خان نے انجمن تاجران خالد پرویز گروپ کے رہنما ئوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ٹیم سے مذاکرات کامیاب رہے ہیں، انجمن تاجران نعیم میر گروپ اور اشرف بھٹی گروپ نے الگ الگ پریس کانفرنس کرکے کل ہر صورت ہڑتال کا اعلان کیا اور کہا کہ جو تاجر رہنما ہڑتال نہیں کررہے وہ تاجروں کے دشمن ہیں۔

پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ ہم تاجروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں حالیہ بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار اور تاجروں و صنعتکاروں کے خدشات کو ابھی تک ایڈریس نہیں کیا گیا۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسز کے نفاذ کیخلاف آج ملک بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی ۔تاجر تحریک پر شب خون مارا گیا اورایسا کرنیوالے تاجر ہی تھے، معاہدے میں واضح لکھا تھا کہ ہڑتال سے بھاگنے والے تاجر تاجروں کے غدارہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ ہڑتال اب ہماری نہیں ملک بھر کے 31لاکھ تاجروں کی ہے،کراچی سے خیبر تک کشمیر سے گوادر تک آج ہڑتال ہو گی۔ نعیم میرنے کہا کہ قومی تاجر اتحاد، لاہور بزنس مین فرنٹ، آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن ، جیولرز ، کار ڈیلرز ایسویس ایشن اور دیگر تاجر تنظیموں نے آج ہڑتال کا اعلان کیاہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران (اشر ف بھٹی گروپ ) کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ اعلان کے مطابق تاجر ملک بھر میں ہڑتال کو کامیاب کرا کے ظالمانہ ٹیکسز کو مسترد کر دیں گے۔ کیمسٹ ریٹیلرز نے بھی آج کی ہڑتال سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔

ادھر راولپنڈی اوراسلام آبادمیں بھی تاجر آج ٹیکسز اورسیلز ٹیکس ڈیلرز سے خریداری پر شناختی کارڈ کی کاپی حاصل کرنے کے فیصلہ کیخلاف مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کریں گے۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے ہفتہ 13جولائی کو شٹرڈائون کی اپیل پرکراچی کی نمائندہ تاجر تنظیموں نے مکمل حمایت کا اعلان کردیاہے۔ آل کراچی تاجراتحاد، کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز، آل سندھ صراف ایسوسی ایشن سمیت450سے زائد مارکیٹوں کی نمائندہ تنظیموں نے حمایت کی ہے۔

صدرانجمن تاجران میریٹ روڈ کا کہنا ہے کہ 50 ہزار کی فروخت پرکسٹمرکے شناختی کارڈ کی شرط عائد کر کے ہمارے کاروبار کو مزید محدود کیا جا رہا ہے۔

کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرمحمد رضوان نے کہا ہے کہ تاجروں کو ذاتی انا اور مفادکوبالائے طاق رکھتے ہوئے اجتماعی مفاد میں مکمل شٹرڈائون کرناچاہیے۔ گورنرسندھ کی یقین دہانی پر انھوں نے احتجاج کی کال واپس لی تھی لیکن ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے۔

علاوہ ازیں وفاقی بجٹ میں متنازع امور، ٹیکس میں اضافے اور خرید و فروخت کیلیے شناختی کارڈ کی شرط پر ملک گیر ہڑتال کے معاملے پر کراچی کی تاجربرادری 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

ٹیکس اقدامات پر سب سے پہلے آواز بلند کرنے والی تاجر ایکشن کمیٹی نے آج ملک گیر ہڑتال کو سیاسی ایجنڈا قرار دیتے ہوئے ہڑتال سے لاتعلقی اور کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے جمعے کو کراچی پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں ہڑتال سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے،کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنما جمیل پراچہ نے کہاکہ ہفتہ کی ہڑتال سے ہمارا کوئی تعلق نہیںہے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...

نور مقدم قتل کیس اپ ڈیٹس، ملزم ذاکرجعفر پولیس ریمانڈ پر

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی ایک مقامی...

مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم...

انصاف، میرٹ اور ترقی کے ذریعے آزاد کشمیر میں تبدیلی لائیں گے، میاں شفیق جھنگوی

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سنیر رہنما اور امیدوار...

کورونا سے متعلق غلط معلومات پر فیس بک نے صدر کا پیج فریز کر دیا

کراکس(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کا غلط علاج بتانے پر...

کنفیڈریشن (ایپنیک) کے انتخابات لاہور پریس کلب میں مکمل ہو گے

پریس ریلیز آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائزکنفیڈریشن (ایپنیک) کے انتخابات...

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی ( آن لائن)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے...

کشمیر کا گوہر نایاب – اشفاق احمد ہاشمی

کشمیری اپنی منفرد سوچ، فکر اور علم و دانش...

کشمیری عوام پاکستان کے تحفظ سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، الطاف احمد بٹ

اسلام آباد (یوکے نیوزلائن ) صدر جموں کشمیر سالویشن...