مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

ٹی وی پر پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھ کر ڈپریشن ہوتا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ٹی وی پر پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھ کر ڈپریشن ہوتا ہے اور معیشت کی خبریں سن کر مایوسی ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں ماڈل کورٹس کے ججز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ارد گرد حالات اور خطے کو دیکھیں تو افسردگی ہوتی ہے، ہمیں افعانستان سمیت دنیا سے بھی بری خبریں سننے کو ملتی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بدقسمتی سے معاشرے کے مختلف حلقوں سے اچھی خبریں نہیں آرہیں، یہ کہا جارہا ہے معیشت آئی سی یو میں ہے، معیشت کی ابتری کی وجہ کون ہے یہ الگ بات ہے، مقدمات جلد نہ نمٹانے کی وجہ سے لوگ جیلوں میں ہیں، جرائم کے خاتمے کے لیے نظام کو بہتر کررہے ہیں، فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ماڈل کورٹس فوری انصاف فراہم کررہی ہیں، ججز کی ذمہ داری ہے کہ انصاف میں تاخیر نہ کریں۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کرکٹ ورلڈ کپ لگاؤ تو مایوس کن خبریں ملتی ہیں، پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھتے ہیں تو اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان کو بولنے نہیں دیا جاتا، یہ دیکھ کر ڈپریشن ہوتا ہے جس سے بچنے کے لیے چینل تبدیل کرتے ہیں۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

پاکستان کا یادگار ٹیسٹ کونسا تھا؟ فیصلہ شائقین کریں گے

لاہور:  پاکستان کی تاریخ کا سب سے یادگار ٹیسٹ میچ...

دورۂ امریکا: توقعات، امیدیں، حاصل

اکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کا...

5 سال میں پاکستانی برآمدات 36.7 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان، آئی ایم ایف

اسلام آباد:   بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...