مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

پاکستانی سپراسٹار مہوش حیات نے اداکاری کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اکستان شوبزانڈسٹری کو’’جوانی پھرنہیں آنی‘‘،’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘اور’’لوڈ ویڈنگ‘‘جیسی کامیاب فلمیں دینے والی سپراسٹارمہوش حیات نے اپنی صلاحیتوں کومزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور کامیاب اداکاری کے بعد وہ اب ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمانا چاہتی ہیں۔

اس بات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ بھی سیکھا اب میں اس کا تجربہ کرنا چاہتی ہوں، میں اس طرح کی انسان ہوں جو کبھی کسی پر کسی بھی چیز کے لیے انحصار نہیں کرتی لیکن اداکاری ایک ایسا شعبہ ہے جہاں فنکار کو ہدایت کار پر انحصار کرنا پڑتا ہے لہٰذا اب میں ڈائریکٹر کی کرسی پر بیٹھنا چاہتی ہوں۔

مہوش حیات نے مزید کہا کہ میں کبھی کسی چیزسے مطمئن نہیں ہوتی اورنہ ہی خوش ہوتی ہوں مجھے نہیں معلوم میں ایسی کیوں ہوں، میں ہمیشہ اپنی بہترین تنقید نگاررہی ہوں، میں اپنا کام بہت دھیان سے دیکھتی ہوں اوراپنے کام پرتنقید بھی کرتی ہوں۔ شاید میری یہی بے چینی میرے کام کرنے کی اشتہا کومزید بڑھاتی ہے اورمجھے اپنے کام کو مزید محنت سے کرنے کی لگن دیتی ہے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات کی فلم ’’چھلاوا‘‘ عید الفطرپرسینما کی زینت بنے گی۔ گزشتہ چند برسوں میں شائقین کو بہترین فلمیں دینے کے باعث اس بار بھی لوگوں نے مہوش کی نئی فلم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

گوگل لینس کے ڈاؤن لوڈز کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز

سان فرانسسکو: تجزیہ کاروں کے مطابق گوگل لینس ایک...

ڈالر کی قدر پھر بڑھ گئی، اسٹاک ایکسچینج میں 60 ارب روپے ڈوب گئے

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک...

ایمنسٹی اسکیم کا آج آخری روز، 1575 ارب کے اثاثے ظاہر

اسلام آباد: ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے اب تک 35...