لاہور (آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2020 کے ایوارڈ ز اکا اعلان کر دیاہے ، بابراعظم کو دو ایوارڈز دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو موسٹ ویلیوایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیاہے ، محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹر آف دیئر ایئر ، فواد عالم کو انفرادی کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیاہے ۔
فاسٹ بولرنسیم شاہ کوبیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر اور ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا۔ کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیاگیا ہے ۔ آصف یعقوب ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے بہترین امپائر قرار پائے جبکہ ایمرجنگ ڈومیسٹک کی بہترین خاتون کرکٹرفاطمہ ثنا کو قرار دیا گیا۔ ان کے علاوہ عالیہ ریاض بیسٹ ویمن کرکٹر آف دی ایئرقرار پائیں ہیں ۔