مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

پاک بھارت میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا خطرہ

مانچسٹر: پاک بھارت میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

ورلڈکپ کی اولین مہم میں پاکستانی بیٹنگ بری طرح فلاپ ہوئی اور ویسٹ انڈیز نے باآسانی 7وکٹ سے کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے انگلینڈ کے خلاف عمدہ بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14رنز سے فتح پائی، سری لنکا کو ہرانے کا موقع بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے بعد ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔

بدھ کو آسٹریلیا کیخلاف میچ میں پاکستانی بولرز ابتدا میں وکٹیں لے پائے نہ رنز روک سکے، فیلڈرز نے کیچز بھی چھوڑے، محمد عامر اور وہاب ریاض نے آخر میں عمدہ بولنگ سے کینگروز کو 307تک محدود کیا تو چند بیٹسمین اچھے آغاز کو بڑے اسکور میں بدلنے میں ناکام رہے۔
شعیب ملک اور آصف علی بھی غیر ذمہ دارانہ اسٹروکس کھیل کے ٹیم کی کشتی بیچ منجدھار چھوڑ گئے، وہاب ریاض اور حسن علی نے خلاف توقع کینگروز کی دھلائی کرتے ہوئے فتح کی امید دلائی لیکن مشن مکمل نہ کرپائے۔

اب پاکستان کا اگلا معرکہ بھارت کے ساتھ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں اتوار کو ہوگا، بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹ سے مات دینے کے بعد آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دی، جمعرات کو بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا، بھارتی ٹیم 5پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے، ایک میچ بارش کی نذر ہونے جبکہ 2میں ناکامی کے بعد پاکستان 3پوائنٹس کیساتھ آٹھویں پوزیشن پر اور سیمی فائنل تک رسائی کا سفر دشوار ہوتا جارہا ہے۔

بھارت کیخلاف میچ میں فتح گرین شرٹس کی امیدوں کے چراغ روشن کرسکتی ہے لیکن بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے، اس وقت مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ جاری اور برطانوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ صبح 10 بجے سے بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں۔

یاد رہے کہ ڈے میچ مقامی وقت کے مطابق10.30پر شروع ہوگا، اس وقت پاکستان میں ڈھائی بجے ہوں گے، روایتی حریفوں کے مقابلوں کو کرکٹ کی جان کہا جاتا ہے۔

اس بار ورلڈکپ کے اس ہائی وولٹیج مقابلے کو دیکھنے کے خواہشمند لاکھوں شائقین میں سے چند ہزار خوش نصیب ہی ٹکٹ حاصل کرپائے، اتوار کو دنیا بھر سے شائقین کی مانچسٹر آمد متوقع ہے، بلیک میں ٹکٹ 4 گنا قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں مگر ٹیموں کو ایکشن میں دیکھنے کے خواہشمند بڑی خوشدلی سے جیب پر اضافی بوجھ برداشت کرنے کو تیار اور موسم کی مداخلت نہ ہونے کی دعا بھی کررہے ہیں۔

پاکستان ٹیم گزشتہ روز ہی مانچسٹر پہنچ گئی تھی، جمعے کی صبح 10سے ایک بجے تک پریکٹس سیشن میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کرے گی،کینگروز کی لیگ اسپن اور گگلی بولنگ پر کمزوریوں کے باوجود شاداب خان کو ڈراپ کرکے شاہین شاہ آفریدی کو شامل کرنے کے ناکام تجربے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، بھارت کیخلاف میچ میں نوجوان لیگ اسپنر کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوگی۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

عمراکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو کلب...

دوسرے ون ڈے میچ کے ہیرو فخز زمان نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کردیا

جوہانسبرگ( آن لائن )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان...

شاداب خان جنوبی افریقا اور زمبابوے کیخلاف سکواڈسے باہر ہو گئے

لاہور( آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب...

شب برات، کپتان بابراعظم نے اہم پیغام جاری کردیا

جوہانسبرگ( آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم...

دوسرے ٹیسٹ سے قبل اہم انگلش باؤلر انجری کا شکار ہوگئے

نیودہلی(آن لائن )انگلینڈکے فاسٹ باؤلر جوفر آرچر انجری کے...

راولپنڈی ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈٹ گئے، ایک وکٹ کے نقصان پر 93 رنز جوڑ لیے

راولپنڈی ( آن لائن)دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ...

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پہاڑ جیسا ہدف عبور کرتے ہوئے شکست سے دوچار کر دیا

چٹاگانگ( آن لائن )ویسٹ انڈیز نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں395...