مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

پی ایس ایل 6 شروع ہونے میں چند ہفتے باقی مگر بورڈ نے فرنچائزز سے کیا مطالبہ کر دیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور ( آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کو فیس کی ادائیگی کیلئے یاددہانی کرا دی ہے جبکہ نوٹس کے تحت ڈیڈ لائن ختم ہونے میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اور کرکٹ بورڈ میں تعلقات کافی عرصے سے مثالی نہیں رہے ہیں، ٹیم اونرز مسلسل مالی نقصان کا رونا روتے ہیں اور بورڈ انہیں تسلیاں دے کر چپ کرا لیتا تھا، البتہ گزشتہ برس معاملہ عدالت جانے کے بعد پی سی بی بھی حل کی تلاش میں سنجیدہ ہو گیا ہے۔

حتمی نئے فنانشل ماڈل پر بات چیت جاری ہے مگر ساتھ ہی بورڈ نے فرنچائزز سے فیس کا تقاضہ بھی کردیا تھا، بار بار کی یاد دہانیوں پر کوئی کارروائی نہ ہونے پر حکام نے تنگ آ کر گزشتہ دنوں تمام ٹیموں کو نوٹس بھیج دیا تھا، اس میں 21 دن میں فیس کی عدم ادائیگی پر سخت کارروائی کی دھمکی دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک بار پھر تمام فرنچائززکو جلد از جلد فیس جمع کرانے کی یاددہانی کرائی گئی ہے، ڈیڈ لائن 21 جنوری کو ختم ہو جائے گی اور اس کے بعد بورڈ معاہدے منسوخ بھی کر سکے گا البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ اس نہج تک پہنچنے کا امکان نہیں اور بیشتر ٹیمیں پہلے ہی واجبات ادا کر دیں گی، انہیں نئے فنانشل ماڈل کا انتظار ہے جس سے وہ اپنی مالی مشکلات کم ہونے کی آس لگائے بیٹھی ہیں۔
بورڈ نے آخری ڈرافٹ کو حتمی قرار دیتے ہوئے ”قبول یا مسترد“ کرو کا آپشن دیا تھا مگر فرنچائزز نے اس میں بعض اعتراضات اٹھاتے ہوئے دوبارہ حکام سے رجوع کرلیا، توقع ہے کہ رواں ہفتے ہی معاملہ طے ہو جائے گا۔

اس زمرے سے مزید

عمراکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو کلب...

دوسرے ون ڈے میچ کے ہیرو فخز زمان نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کردیا

جوہانسبرگ( آن لائن )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان...

شاداب خان جنوبی افریقا اور زمبابوے کیخلاف سکواڈسے باہر ہو گئے

لاہور( آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب...

شب برات، کپتان بابراعظم نے اہم پیغام جاری کردیا

جوہانسبرگ( آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم...

دوسرے ٹیسٹ سے قبل اہم انگلش باؤلر انجری کا شکار ہوگئے

نیودہلی(آن لائن )انگلینڈکے فاسٹ باؤلر جوفر آرچر انجری کے...

راولپنڈی ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈٹ گئے، ایک وکٹ کے نقصان پر 93 رنز جوڑ لیے

راولپنڈی ( آن لائن)دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ...

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پہاڑ جیسا ہدف عبور کرتے ہوئے شکست سے دوچار کر دیا

چٹاگانگ( آن لائن )ویسٹ انڈیز نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں395...