مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل ڈیوائسز 20 اکتوبر سے بند

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین پر واضح کیا ہے کہ موبائل فون کی شناخت کی تصدیقی نظام جو کہ 20 اکتوبر کو ختم ہورہا ہے کے بعد پی ٹی اے سے غیرمنظور شدہ موبائل فون کی فروخت اور استعمال ممکن نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائسز صارفین کو کہا ہے کہ وہ اپنی ڈیوائسز 20 اکتوبر تک پی ٹی اے سے رجسٹر کروالیں جس کے لئے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبر کی تصدیق کے لیے آئی ایم ای آئی نمبر8484 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا، کسی بھی موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر *#06# ڈائل کرکے معلوم کیا جاسکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر بھیجنے کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے 4 میں سے کوئی ایک جواب موصول ہوگا پہلی صورت میں موبائل سیٹ کی تصدیق ہوگی جس کا مطلب ہے کہ متعلقہ فون پی ٹی اے کی منظوری سے قانونی طریقے سے درآمد کیا گیا ہے۔

دوسری صورت میں سسٹم “ویلڈ ڈیوائسز” کا پیغام دے سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ فون عالمی تنظیم جی ایس ایم اے سے منظور شدہ ہے تاہم یہ ڈیوائس پی ٹی اے کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے ایسی تمام ڈیوائسز اور فون بھی20 اکتوبر سے قبل پی ٹی اے کے نظام میں متعلقہ سم کے مالک کے شناختی کارڈ پر رجسٹر کرلی جائے گی اور 20 اکتوبر کے بعد بھی چلتی رہے گی۔

فون کی تصدیق کے لیے میسج کا تیسرا جواب ” نان کمپلائن ڈیوائسز” کی شکل میں موصول ہوگا یہ وہ فون ہیں جو نہ ہی پی ٹی اے سے منظور شدہ ہیں اور نہ ہی جی ایس ایم اے سے رجسٹرڈ ہیں صارفین کی سہولت کے لیے ایسے تمام فون سیٹ بھی اس میں زیراستعمال سم کے مالک کے شناختی کارڈ پر رجسٹر کرلیے جائیں گے۔

چوتھا پیغام بلاک ڈیوائس کی شکل میں آسکتا ہے یہ وہ چوری یا گمشدہ ڈیوائسز ہیں جنھیں تصدیق کے پہلے مرحلے میں بلاک کردیا گیا ہے۔ ایسے تمام فون جو پی ٹی اے سے منظور شدہ نہ ہوں اور نہ ہی جی ایس ایم اے سے رجسٹر شدہ ہوں پی ٹی اے کے نظام میں خودکار طریقے سے بآسانی رجسٹر کیے جاسکتے ہیں صرف اسے موبائل میں سم لگاکر کال، ایس ایم ایس یا موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا ہوگا تاکہ فون کو سم کیلیے درج کردہ بائیومیٹرک اور کمپیوٹرائزڈ شناختی نمبر سے منسلک کیا جاسکے تاہم نان کمپلائنٹ ڈیوائسزایک بار جس سم کے کوائف پر رجسٹرڈ کرلیے جائیں 20 اکتوبر کے بعد کسی دوسری سم پر استعمال نہیں ہوسکیں گے۔

موبائل فون کی تصدیق کا دوسرا مرحلہ 20 اکتوبر کو ختم ہوگا اس بارے میں عوامی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے تاہم پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر تک ایسے تمام موبائل فون جو فعال ہیں اور پاکستانی نیٹ ورک پر چل رہے ہیں اگر ان کے آئی ایم ای آئی نمبر پی ٹی اے سے منظور شدہ نہ ہوں تب بھی کام کرتے رہیں گے۔ ایسے موبائل فون سیٹ کو ان پر چلنے والی سموں کے مالکان کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبروں سے منسلک کردیا جائے گا

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

مشتری کے چاند جینی میڈ پر آبی بخارات دریافت

پیساڈینا، کیلیفورنیا: انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے...

دنیا کی پہلی اڑن موٹرسائیکل نے آزمائشی پرواز مکمل کرلی

کیلیفورنیا: دنیا کی پہلی جیٹ پیک اڑن موٹرسائیکل نے...

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا...

گرمی سے بجلی بنانے والے ننھے جنریٹر، چھاپنا بہت آسان

سوئزرلینڈ: اگر کسی جگہ کوئی بوائلریا تندور لگا ہے...

‘ٹیلی گرام’ دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی

گزشتہ دنوں واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی سامنے...

بیک پیک کا بوجھ کم محسوس کریں اور بجلی بھی بنائیں

بیجنگ: ایک بڑے پیٹھ کے بستے کو اٹھائے پھرنا...

اسمارٹ فون سے دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار جانیے

اسمارٹ فون کے صارفین کے لیے اچھی خبر یہ...

واٹس ایپ کی پرانی خامیاں دور، نئی اپ ڈیٹ آ گئی

دنیا بھر میں مقبول میسجنگ سروس واٹس ایپ نے...

گوگل پر ہیش ٹیگ کے ذریعے سرچنگ کی آزمائش

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل پر صارفین...

نیٹ فلکس میں اہم فیچر کی آزمائش

مقبول ترین آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس پر...