مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

کراچی کی سب سے بڑی ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی

کراچی: شہرقائد کے علاقے پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں ٹمبر مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لکڑی کے گودام میں لگی جو انتہائی شدت سے بھڑکی۔ تاہم کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں 12 دکانیں جل گئیں جبکہ 2 مکانات بھی متاثر ہوئے، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کا تخمینہ تاحال نہیں لگایا جاسکا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث دکانوں میں رکھا مال جل کر خاکستر ہوگیا، مجموعی طور پر 11 فائر ٹینڈرز، 4 باؤذرز اور اسنارکل نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

دوسری جانب علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہماری بکریاں جل گئیں اگر فائر فائٹرز بروقت پہنچ جاتے تو اتنا نقصان نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ فائربریگیڈ حکام نے ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا تھا۔ ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسد اللہ خان کے مطابق واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذکردی گئی تھی اور آگ کی شدت کے پیشِ نظر فائر ٹینڈرز کو واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس سے ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا گیا۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

انضمام الحق نے پی ایس ایل ٹیلنٹ اپنے کھاتے میں ڈال لیا

لاہور: انضمام الحق نے پی ایس ایل کا سارا...

بولنگ ایکشن کی جانچ میں پاکستان خود کفیل

لاہور:  بولنگ ایکشن کی جانچ کے معاملے میں پاکستان خود...

آریان خان کی اپنے والد شاہ رخ خان کیساتھ فلم نگری میں انٹری

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے...

بیک پیک کا بوجھ کم محسوس کریں اور بجلی بھی بنائیں

بیجنگ: ایک بڑے پیٹھ کے بستے کو اٹھائے پھرنا...