مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

کشمیر میں پہلی کرکٹ لیگ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

لاہور (آن لائن) دنیائے کرکٹ کے بڑے ستارے اب وادی کشمیر میں بھی جگمگائیں گے کیونکہ آزاد کشمیر میں پہلی کرکٹ لیگ کروانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

آئندہ برس اپریل میں آزاد کشمیر کی پہلی کرکٹ لیگ میں 6 ٹیمیں میرپور اور مظفر آباد کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ کشمیر لیگ کی تقریب رونمائی گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں گورنر سندھ اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) سے دنیا کو پتہ چل جائے گا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کیا حالات ہیں اور آزاد کشمیر میں کیا حالات ہیں، وہاں گلیاں بھی بند ہیں اور یہاں کرکٹ ہو رہی ہے۔

کشمیر کمیٹی کے سربراہ شہریار آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل میں دنیا بھر کے کرکٹرز شریک ہوں گے جس سے پوری دنیا کو پیغام جائے گا کہ آزاد کشمیر میں کتنا ٹیلنٹ ہے، کھیل اور ثقافت کے ذریعے پوری دنیا میں کشمیر کا پیغام دیا جائے گا۔

یکم سے 10 اپریل تک ہونے والی پہلی کشمیر لیگ میں 6 ٹیمیں، راولاکوٹ ہاکس، باغ سٹالینز ، اوور سی واریئرز، مظفرآباد ٹائیگرز ، میرپور رائلز اور کوٹلی پینتھرز شرکت کریں گی۔

کے پی ایل کے صدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ لیگ پی سی بی سے منظور شدہ ہے، پہلے ایڈیشن میں صرف پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز اور کشمیر کے مقامی کھلاڑی شامل ہوں گے اور دوسرے ایڈیشن سے غیر ملکی کرکٹرز بھی شرکت کریں گے۔

اس زمرے سے مزید

عمراکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو کلب...

دوسرے ون ڈے میچ کے ہیرو فخز زمان نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کردیا

جوہانسبرگ( آن لائن )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان...

شاداب خان جنوبی افریقا اور زمبابوے کیخلاف سکواڈسے باہر ہو گئے

لاہور( آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب...

شب برات، کپتان بابراعظم نے اہم پیغام جاری کردیا

جوہانسبرگ( آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم...

دوسرے ٹیسٹ سے قبل اہم انگلش باؤلر انجری کا شکار ہوگئے

نیودہلی(آن لائن )انگلینڈکے فاسٹ باؤلر جوفر آرچر انجری کے...

راولپنڈی ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈٹ گئے، ایک وکٹ کے نقصان پر 93 رنز جوڑ لیے

راولپنڈی ( آن لائن)دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ...

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پہاڑ جیسا ہدف عبور کرتے ہوئے شکست سے دوچار کر دیا

چٹاگانگ( آن لائن )ویسٹ انڈیز نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں395...