مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

کڑ دھکڑ اور حساب کتاب بند کرکے آگے کی بات کی جائے، آصف زرداری

سلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر معاشی پالیسی پر بات کرنے کو تیار ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگر بجٹ اتنا ہی اچھا ہے تو غریب کیوں رو رہا ہے اور ہر انڈسٹری سے کیوں اشتہار آرہا ہے کہ ہمیں بچاؤ، اس کا مطلب کچھ تو گڑبڑ ہے، حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں تو ٹیکس بھی بڑھا دیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آج ہم کل کوئی اور ، جموریت میں یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے ، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اور اگر پاکستان نہیں تو ہم کچھ نہیں ہیں، بی بی شہید کی شہادت کے بعد سندھ میں پاکستان کے خلاف نعرے لگے جس پر میں نے آواز لگائی کہ پاکستان کھپے اور اپنے 5 سالہ دور میں کسی سیاستدان پر ہاتھ نہیں ڈالا۔

سابق صدر نے کہا کہ پکڑ دھکڑ سے پارٹی کا نقصان نہیں ہوتا، عام لوگ خوفزدہ ہوتے ہیں کہ ، آصف زرداری پکڑے جاسکتے ہیں توہمارا کیا بنے گا، پکڑ دھکڑ اور حساب کتاب بند کیاجائے، آگے کی بات کی جائے، جو طاقتیں حکومت کو لے کر آئیں انہیں بھی سوچنا چاہیے اور ایسا نہ ہو سیاسی قوتوں کے ہاتھ سے معاملات نکل جائیں، کل عوام اور پورا ملک کھڑا ہوجائے پھر کوئی پارٹی نہیں سنبھال سکے گی۔

بعدازاں پارلیمنٹ ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ مشرف دور میں ایم کیو ایم کو کروڑوں روپے دیئے گئے انہوں نے خون بہا دیئے، اس وقت کہا گیا کہ ہتھیار لیں، خون بہائیں، ریڑھیاں توڑیں، پورے ملک نے دیکھا ایم کیو ایم نے کیا کیا، ہم نے کبھی ہتھیاروں کو ہاتھ نہیں لگایا، پورا سندھ لڑ پڑے تو یہ ویسے ہی تھوڑے تھے، مجھ سے پارلیمنٹ نے اختیارات نہیں مانگے تھے، لیکن میں نے پارلیمان کو طاقت دی، رضا ربانی کو بلاکر ازخود اختیارات دیئے کیونکہ میں چھوٹی ذہنیت کا آدمی نہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ اگر ہم باہر نہ نکلے تو کوئی اور نکلے گا، بلاول کی پالیسی سخت، میری نرم ہے، مجھ پر جتنے مقدمات بنالیں کوئی پروا نہیں، عوام کی فکر ہے، موجودہ حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے آنا ہوگا، وہ آگے نہیں آئیں گی تو کوئی اور آئے گا، باہر سے آئے ہوئے وزیر خزانہ کو ملکی معیشت کا علم ہی نہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں، باہر والے پتہ نہیں کیوں تھک گئے، بجٹ اور حکومت کے خلاف تمام فیصلے اے پی سی میں ہوں گے، میری ذاتی رائے یہی ہے کہ عمران حکومت کو جانا چاہیے، اصل سوچنے کی بات یہ ہے کہ ان کے بعد کون آئے گا، اچھا ہوا اپوزیشن کے دباؤ پر پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے، اسپیکر کمزور ہیں،ان کے پاس اختیارہی نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے متعلق فیصلے اے پی سی میں ہوں گے اور اے پی سی سے اچھے فیصلے ہی سنائیں گے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...

او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

اسلام آباد: او آئی سی کے آزاد مستقل انسانی...

غریبوں اور چھوٹے کسانوں کو بغیر سود قرضے دینے کا اعلان

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کو بلاسود قرضے...

مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم...

اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے مودی سرکار کی وزیراعظم کا موبائل ہیک کرنے کی کوشش

پیرس: اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے موبائل پر کی...

افغان صدر نے اسلام آباد میں متعین اپنے سفیر کو واپس بلالیا

افغانستان نے پاکستان میں موجود افغان سفیر نجیب اللہ...

انصاف، میرٹ اور ترقی کے ذریعے آزاد کشمیر میں تبدیلی لائیں گے، میاں شفیق جھنگوی

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سنیر رہنما اور امیدوار...

مغرب ’ہولوکاسٹ‘ کی طرح توہین رسالت کرنے والوں پربھی پابندی لگائے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ...