مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

گھونگھوں میں خطرناک بیکٹیریا کے خلاف مؤثرکیمیکلز دریافت

لندن: گھر کے لان اور باغیچے میں عام پائے جانے والے گھونگھے میں تین اہم پروٹین دریافت ہوئے ہیں جو کئی طرح کے امراض کے علاج کی وجہ بن سکتے ہیں۔

برطانیہ میں حیاتی علوم کے ماہرین سارہ پٹ اور ایلن گُن نے دیکھا کہ گھونگھے باغیچے میں طرح طرح کےجراثیم اور بیکٹیریا والی مٹی پر مزے سے گزرتے ہیں لیکن خود بیمار نہیں ہوتے۔ اسی بنا پر انہوں نے اس کے جسم لے چپکنے والے مادے پر غور کیا۔

تحقیق کے بعد ماہرین نے گھونگھے کے جسم میں چار ایسے پروٹین دریافت کئے جو اس سے قبل سائنس کے علم میں نہ تھے۔ ان میں سے دو اہم پروٹین ایک ایسے بیکٹیریا کےخلاف مؤثر دیکھے گئے جو سسٹک فائبروسِس کے شکار مریضوں میں سانس کی تکلیف کی وجہ بنتے ہیں۔
اس کے بعد کنگز کالج لندن میں مزید تجربات کے بعد باغیچے میں عام پائے جانے والے ایک اور پروٹین میں اینٹی بیکٹیریا خواص دیکھے گئے۔ اس طرح تین پروٹین ایسے بیکٹیریا کے خلاف مؤثر پائے گئے جو اب تک روایتی دواؤں سے بالکل متاثر نہیں ہوتے تھے۔ ان پروٹین کے نام 37.4 kDa، 17.5 kDa اور 18.6 kDa رکھے گئے ہیں۔

ماہرین خوش ہیں کہ یہ پروٹین سسٹک فائبروسس لاحق ہونے کے بعد سانس کی بیماری اور انفیکشن پھیلانے والے ایک خطرناک بیکٹیریا ’پی اوریگائنوسا ‘ سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لیکن مزید تحقیق سے پروٹین کے کئی خواص بھی سامنے آئیں گے۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

اصل زندگی کا سلطان کون؟ سلمان خان نے خود بتادیا

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بتادیا...

سماعت سے محروم افراد اب انگلیوں سے سن سکیں گے

یروشلم: سماعت میں کمزوری یا محرومی کے شکار افراد...

پھر یہ ملک کیسے چلے گا؟

میرے ایک دوست ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری ہیں، میری ان...

واٹس ایپ نے 20 لاکھ سے زائد بھارتی صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کردیے

کیلی فورنیا: واٹس ایپ نے نقصان دہ اور غلط...