مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

11 فٹ لمبا مگرمچھ کھڑکی توڑ کر باورچی خانے میں داخل

فلوریڈا: امریکا میں باورچی خانے کی کھڑکی کو توڑ کر گھر میں داخل ہونے والے 11 فٹ لمبے مگر مچھ کو 2 ریسکیو اور 10 پولیس اہلکاروں کے مشترکہ آپریشن میں 2 گھنٹے کی مشقت کے بعد پکڑ لیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں بھوک سے نڈھال ایک 11 فٹ لمبا مگر مچھ خوراک کی تلاش میں اکیلے رہنے والی خاتون کے کچن کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوگیا۔

مگر مچھ نے باورچی خانے کی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا اور خوراک نہ ملنے کی وجہ سے وہ خاتون خانہ کی جانب بڑھا جو اس وقت کمپیوٹر پر گیم کھیل رہی تھیں۔

خوش قسمتی سے خاتون خانہ کو مگر مچھ کی موجودگی کا جلد ہی پتہ چل گیا اور انہوں نے خود کو بیڈ روم میں قید کرکے پولیس کو فون کیا، جانوروں کے تحفظ کے محکمے کے 2 اور 10 پولیس اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن میں حصہ لیا۔
اس علاقے میں عمومی طور پر نہروں میں مگرمچھ آتے رہتے ہیں تاہم چند دنوں سے یہ مگر مچھ رہائشی علاقوں میں بھی داخل ہورہے ہیں اس واقعے کے بعد بھی ایک 9 فٹ لمبے مگر مچھ کو ایک مکان میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

اینٹوں کے بھٹوں کو جدید بنانے کے لیے قرضوں کی ری فنانسنگ کی سہولت کا اعلان

کراچی:  اسٹیٹ بینک نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے گرین بینکنگ...

وزیراعظم اور حسن طلب

وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری دی ہے، بالکل مفت...