مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

14 اگست سے پلاسٹک بیگز پر پابندی، امید ہے عوام ساتھ دیں گے، قائمہ کمیٹی

اسلام آباد: 

 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن منزہ حسن نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں جب بھی آگاہی مہم شروع کی گئی عوام نے بھرپور ساتھ دیا،امید ہے کہ عوام14اگست سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی میں بھرپور ساتھ دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن منزہ حسن نے گندم اور چاول پر مختلف اداروں کی طرف سے کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹس آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے، ہمیں زراعت میں 100فیصد خود کفیل ہونا چاہیے۔ حکومتی سرپرستی میں جب بھی آگاہی مہم شروع کی گئی عوام نے بھرپور ساتھ دیا،امید ہے کہ عوام14اگست سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی میں بھرپور ساتھ دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ گندم اور چاول کے حوالے سے صوبائی و وفاقی سطح پر مختلف اداروں میں تحقیقات ہو چکی ہیں ان رپورٹس پر آئندہ اجلاس میں بریفنگ دی جائے۔ اراکین اسمبلی قدرتی آفات سے نمٹنے اور بروقت آگاہی کیلیے اپنے حلقوں میں متحرک ہوں۔وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زر تاج گل نے کہا کاشتکاروں کو موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر روایتی طریقہ کاشت تبدیل کرنے ہوں گے۔زیادہ مدافعت کے حامل بیج کو استعمال کرنا ہو گا۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری حسن جامی کا کہنا تھا کہ سیلابی تباہ کاریوں کو روکنے کیلئے ارلی وارننگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔اربن فلڈنگ پر قابو پانے کیلئے نالوں پر تجاوزات کا خاتمہ،فلش فلڈ کو روکنے کیلئے ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے۔قائمہ کمیٹی نے ملک بھر میں شجرکاری کی تفصیلات پیش کرنے کیلیے چاروں صوبوں کے سیکرٹری جنگلات سمیت سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ اجلاس میں انہیں ہر صورت شرکت یقینی بنائی جائے۔

علاوہ ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ذیلی کمیٹی نے اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عمارتوں کی بہتری کا پلان مانگ لیا۔کمیٹی نے پی ایچ ڈی سٹوڈنٹس کیلیے رولز کے معاملے پر چیئرمین ایچ ای سی کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اہم اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ سیکرٹری مائننگ بلوچستان نے کان کنی کے دوران پیش آنے والے حادثات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ سال 21 حادثات میں66 افراد جاں بحق ہوئے۔رواں برس اب تک39 حادثات میں53افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، بلوچستان میں اب تک 12 مائنز کو بند کیا جا چکا ہے64 مائنز کیخلاف چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کو جمع کرا دیا گیا۔

اراکین کمیٹی نے کان کنی کے دوران حادثات میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورت حال کو خطرناک قرار دیا۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر آگہی مہم

برطانوی ماہر تعلیم، سفیر امن اور بانی عالمی کشمیر...

نور مقدم قتل کیس اپ ڈیٹس، ملزم ذاکرجعفر پولیس ریمانڈ پر

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی ایک مقامی...

مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم...

انصاف، میرٹ اور ترقی کے ذریعے آزاد کشمیر میں تبدیلی لائیں گے، میاں شفیق جھنگوی

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سنیر رہنما اور امیدوار...

کورونا سے متعلق غلط معلومات پر فیس بک نے صدر کا پیج فریز کر دیا

کراکس(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کا غلط علاج بتانے پر...

کنفیڈریشن (ایپنیک) کے انتخابات لاہور پریس کلب میں مکمل ہو گے

پریس ریلیز آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائزکنفیڈریشن (ایپنیک) کے انتخابات...

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی ( آن لائن)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے...

کشمیر کا گوہر نایاب – اشفاق احمد ہاشمی

کشمیری اپنی منفرد سوچ، فکر اور علم و دانش...

کشمیری عوام پاکستان کے تحفظ سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، الطاف احمد بٹ

اسلام آباد (یوکے نیوزلائن ) صدر جموں کشمیر سالویشن...