مقبول ترین

تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی انڈین فلم عبیر گلال کی ریلیز ڈیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک...

ہتک عزت بل – ٹرائل سے قبل تیس لاکھ روپے جرمانہ

نیوزلائن (22 مئی 2024) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی...

تباہ حال معیشت نئی حکومت کا امتحان، نصرت جاوید

شہباز شریف صاحب اور ان کے ہمراہ گئی وزراء...

امریکی اشاروں کے تابع آئی ایم ایف کے فیصلے، نصرت جاوید

قومی اسمبلی میں پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کی...

17 سال کی عمرمیں آدیتہ پنچولی نے زیادتی کا نشانہ بنایا، بالی ووڈ اداکارہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارآدیتیہ پنچولی کے خلاف شوبز سے وابستہ اداکارہ نے شکایت درج کرائی ہے کہ پنچولی نے انہیں 17 سال کی عمرمیں زیادتی کی نشانہ بنایا تھا۔

ماضی کے ناموراداکار آدیتیہ پنچولی کے خلاف بالی ووڈ اداکارہ (شناخت ظاہرنہیں کی گئی) نےممبئی کے ورسووا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس میں انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً 10 برس قبل آدیتیہ پنچولی نے انہیں 17 سال کی عمرمیں نہ صرف گھرمیں قید رکھا بلکہ زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ جب انہوں نے آدیتیہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی تو پولیس نے انہیں صرف وارننگ دے کرچھوڑدیا۔

ممبئی پولیس کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ معاملہ 10 سال پرانا ہے لہذٰا انہیں ثبوت اکھٹے کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے لیکن معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا پرآدیتیہ پنچولی اور کنگنا رناوت کے درمیان جنگ سے سب واقف ہیں لہٰذا خیال کیا جارہا ہے کہ پنچولی کے خلاف مقدمہ کنگنا رناوت نے درج کروایا ہے۔

اس سے قبل کنگنا رناوت کا پنچولی پرالزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ جب وہ بالی ووڈ میں نئی تھیں توپنچولی نے ان کے ساتھ بہت برا رویہ اختیارکیا تھا اور جب انہوں نے آدیتیہ پنچولی کی بیوی زرینہ وہاب سے مدد مانگنی چاہی توانہوں نے مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Niaz Shakir
Niaz Shakirhttps://uknewsline.com/
Niaz Shakir is the CEO of UK Newsline and the former Sub Editor at the Daily Mashriq Balochistan. He has written numerous articles in Urdu and English in various newspapers of Pakistan.

اس زمرے سے مزید

کراچی میں تیسری شادی کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔

نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں تیسری شادی کرنا...

او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

اسلام آباد: او آئی سی کے آزاد مستقل انسانی...