راولپنڈی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سی پی او آفس پر چھاپے کے دوران ایس پی ہیڈکوارٹرز کی جانب سے ایک دن کی غیر حاضری پر نوکری سے برطرف نوجوان اہلکار وزیراعلیٰ کے روبرو پیش ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا نوجوان اہلکار سلیمان جسے چند دن قبل ایس پی ہیڈکوارٹرز علی رضا جن کے پاس ایس پی صدر ایس ایس پی آپریشن کا بھی چارج ہے، نے ایک دن کی غیر حاضری پر نوکری سے برطرف کردیا، یہ نوجوان سی پی او کو ملنے کے لئے پولیس لائن میں موجود تھا جیسے ہی وزیراعلیٰ کا علم ہوا تو سلیمان ان کے سامنے پیش ہوا تو وزیراعلیٰ نے پوچھا جی بیٹا کیا مسئلہ ہے جس پر سلیمان نے بتایا کہ سر ایک دن کی غیر حاضری پر مجھے نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا آپ پریشا ن نہ ہوں اور اپنے سٹاف کو حکم دیا کہ اس سے تمام صورتحال لے کر نوٹ کرلی جائے، وزیراعلیٰ نے سلیمان کو کہا کہ آپ کے ساتھ انصاف ہوگا۔