قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی ، پاکستانی شہری کی شہادت پرباضابطہ احتجاج ریکارڈ

0
766

پاکستان نے خنجرسیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری پراحتجاج کرتے ہوئے قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کر لیا ،باضابطہ احتجاج ریکارڈکراتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھی قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکے حوالے کیاگیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے ایل اوسی کی 2050 خلاف ورزیاں کیں اوربھارتی فورسزکی فائرنگ سے 33 شہری شہید،122 زخمی ہوچکے جبکہ2017 میں بھارت نے سیزفائرکی 1970 خلاف ورزیاں کیں، بھارتی خلاف ورزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ سے گزشتہ روزمقامی رہائشی شہیدہوگیاتھا جس پر دفتر خارجہ نے قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو طلب کر لیا۔ پاکستانی شہری کی شہادت پرباضابطہ احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھی قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکے حوالے کیاگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here