وہاڑی کے معروف جہاز چوک کو کرنل راجہ سہیل عابد عباسی شہید کے نام سے منسوب کردیا گیاڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ۔ چئیرمین بلدیہ سردار غلام مرتضی ڈوگر زاہد اقبال چوہدری شاھد نیاز بھٹو نوشین ملک ودیگر نے کرنل راجہ سہیل عابد عباسی کےوالد راجہ جاوید عابد عباسی اور بھائی راجہ شہزاد عابد عباسی کے ہمراہ فیتہ کاٹ کرچوک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتی ہیں ہمیشہ انکی قربانیوں کو یادرکھا جاتا ہے ۔کرنل سہیل عابد شہید کے والد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے چئیرمین کا مشکور ہوں جنہوں نےمیرے بیٹے شہید کے نام سے چوک کو منسوب کیاجبکہ چئیرمین بلدیہ سردار غلام مرتضی ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یادگار بنائیں گے ۔