بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر مصباح الحق بھی غمگین ہو گئے، ایسا اعلان کر دیا کہ پوری قوم خراج تحسین پیش کرنے لگی

0
783

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث چلڈرن ہسپتال پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب ملتوی کر دی ہے۔

بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں جس کے باعث پوری قوم سوگ میں مبتلا ہے۔ مصباح الحق بھی اس اندوہناک خبر پر غمگین ہو گئے اور چلڈرن ہسپتال پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر نے واقعی دل توڑ دیا ہے۔ میں اور چلڈرن ہسپتال کی ٹیم دکھ کے اس غم میں بیگم کلثوم نواز کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نے 14 ستمبر کو ہونے والی افتتاحی تقریب بھی ملتوی کر دی ہے، نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔“

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here