”عسکری خان کی حکومت کی کامیابی یا ناکامی کا بوجھ اس شخص پر ہے “تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

0
834

معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ سیدھی سادی بات یہ ہے کہ عوام خان کے لیے آسانیاں پیدا نہ ہوئیں اور عسکری خان نے معاشی مشکلات کو بڑھتے دیکھا تو یقین جان لیجئے حکومت کے پاﺅں اکھڑ جائیں گے ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سہیل وڑائچ نے اپنا کالم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عوام خان نے توقعات اس قدر باندھ لی ہیں کہ سب کو پورا کرنا تو نا ممکن ہے ۔اپنے کالم میں انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کی کامیابی یا ناکامی کا بوجھ وزیر خزانہ اسد عمر کے لمبے قد اور نا تواں کندھوں پر آن پڑا ہے ،اگر تو وہ ملک کو اقتصادی بھنور سے نکلنے کا راستہ دکھا پاتے ہیں تو واہ واہ ،عمران حکومت چل پڑے گی لیکن اگر وہ اس بوجھ سے دب کر کنفیوز رہتے ہیں ،فیصلہ نہیں کرپاتے یا پھر غیر ضروری تاخیر کرتے ہیں تو جان لیجئے گا کہ موجودہ حکومت اپنا امتحان پاس نہیں کر پائی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here