’مرد و خواتین کو شادی کرنے کے لئے وہ لوگ پسند آتے ہیں جو ان کے والدین کی طرح۔۔۔‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن راز بتادیا

0
848

پیراگوئے(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے لیے مردوخواتین جنس مخالف کے کس طرح افراد کو پسند کرتے ہیں؟ اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس سوال کا انتہائی حیران کن جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ مرد اور خواتین دونوں ہی شادی کے لیے ایسے شریک حیات کا انتخاب کرتے ہیں جو بعض حوالوں سے ان کے والدین سے مشابہت رکھتا ہوں۔ مرد ایسی خواتین کو ترجیح دیتے ہیں جن کی آنکھوں اور بالوں کا رنگ مرد کی والدہ کے مشابہہ ہو، جبکہ کوئی خاتون ایسے مرد کو ترجیح دیتی ہے جس میں اس خاتون کے والد جیسی خصوصیات پائی جاتی ہوں۔

جمہوریہ چیک کی چارلس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 1900شادی شدہ جوڑوں پر تحقیق کی۔ انہوں نے ان کی ایک دوسرے میں پسندیدہ خصوصیات معلوم کیں اور پھر ان خواص کا ان کے والدین کے ساتھ موازنہ کیا اور نتائج مرتب کیے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”مردوخواتین اس صورت میں ایسے شریک حیات کا انتخاب کرتے ہیں جن میں ان کے والدین کی خصوصیات ہوں اگر ان کا بچپن خوشگوار گزرا ہو۔ جس مرد یا عورت کا بچپن ناخوشگوار رہا ہو، اور اس پر اپنے والدین کا اچھا تاثر نہ رہا ہو، وہ ان جیسے خواص کے حامل مرد یا عورت کو ترجیح نہیں دیتا۔ دوسری طرف جو مردوخواتین قلیل مدتی تعلق کے خواہش مند ہوتے ہیں وہ بھی ایسے افراد کو پسند نہیں کرتے جو ان کے والدین سے مشابہہ ہو۔“

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here