نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول میں مزید توسیع کا فیصلہ، کب تک جاتی امراءرہیں گے؟ بڑی خبر آ گئی

0
754

پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کے فیصلے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف، مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول میں مزید 4 چار روز کی توسیع کر دی گئی ہے اور اس کی مدت بڑھا کر اتوار کی رات 12 بجے تک کر دی گئی ہے۔

بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد شریف خاندان نے تینوں شخصیات کے پیرول پر پانچ روز کیلئے رہائی کی درخواست دے رکھی تھی تاہم ان تینوں شخصیات کو ابتدائی طور پر 12 گھنٹوں کیلئے رہائی ملی تھی اور پھر پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد رہائی کی مدت میں تین روز کی توسیع کر دی گئی ہے تاہم اب ایک مرتبہ پھر رہائی کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے پیرول کی مدت منگل کی شب رات 12 بجے شروع ہوئی اور ہفتے کی رات 12 بجے ختم ہونا تھی تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ اگر کلثوم نوازشریف کے جنازے اور رسم قل کی تاریخ میں ردوبدل ہوتاہے تو نوازشریف کے پیرول میں مزید توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here