پاکستانی طلباءکس طرح انتہائی آسانی سے ترکی کا سٹوڈنٹ ویزا حاصل کرسکتے ہیں؟ آپ بھی جانئے

0
768

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا تیسرا بدترین پاسپورٹ ہے۔ عالمی رینکنگ میں اسے صرف افغانستان اور ایران کے پاسپورٹ سے بہتر قرار دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی طلباءکو بھی بیرون ملک تعلیم کے لئے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ویزے کے حصول کے لئے انہیں بہت سی ایسی شرائط پوری کرنی پڑتی ہیں جن کا تقاضہ دیگر ممالک کے طلباءسے نہیں کیا جاتا۔ اکثر طلباءتو یہ سمجھنے سے ہی قاصر ہوتے ہیں کہ ویزے کے کامیابی سے حصول کے لئے انہیں کیا چیزیں درکار ہیں۔

حال ہی میں ایک تُرک یونیورسٹی میں داخلہ، اورپھر ترکی کا ویزہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرنے والے ایک پاکستانی طالب علم نے انہی مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستانی طالب علموں کی رہنمائی کی ایک اچھی کاوش کی ہے۔ اس طالب علم کا کہنا ہے کہ ”میں نے بیرون ملک تعلیم کے لئے درخواست دی اور ترکی کی بلکنت یونیورسٹی میں مجھے داخلہ مل گیا اور تعلیم کا آغاز کرنے کے لئے مجھے ترک ویزے کی ضرورت تھی۔ میرے پاس دو ماہ کا وقت تھا لیکن مجھے ڈھیروں دستاویزات تیار کرنی تھیں اور یہ عمل مجھے بہت مشکل لگ رہا تھا۔ بہرحال میں نے یہ سارا عمل کامیابی سے مکمل کیا۔ اب میں چاہتا ہوں کہ میں دیگر طلبا کی آسانی کے لئے کچھ ایسی باتیں بتاﺅں جو اُن کے لئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔“

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here