”تاریخ کا سب سے پہلا ڈیم اس نبی ؑنے بنایا لیکن چندہ مانگنے کے موضوع پر۔۔۔“صحافی رضوان رضی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی حیرانگی کی انتہا نہ رہے گی

0
769

پاکستان میں پانی کی قلت اور بجلی کے بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک میں ڈیم کی ضرورت پر زور دیا اور پھر اس کے لیے ایک فنڈ قائم کردیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی ڈیم کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستانی بڑھ چڑھ کر اس ڈیم فنڈ میں پیسے دے رہے ہیں ۔اس حوالے سے صحافی رضوان رضی نے سوشل میڈ یا پر انتہائی حیران کن بات کہہ دی ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رضوان رضی نے کہا کہ انسانی تاریخ کا سب سے پہلا ڈیم حضرت یوسف ؑ نے دریائے نیل پر بنایا تھا جس میں مصر کی زراعت اور پینے کی ضروریات کے لئے سات سال کا پانی محفوظ ہو سکتا تھا۔لیکن اس ڈیم کے لئے چندہ مانگنے کے موضوع پر تاریخ میں کوئی ثبوت نہیں ملتا۔کوئی صاحب تاریخ کھنگال کر بتا سکیں تو ممنون ہو ں گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here