لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت لے جاتے ہوئے لیگی کارکنوں نے کیا نعرے لگائے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

0
820

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اسلام سینٹر ریجنٹ پارک پلازہ میں ادا کرد ی گئی ہے ، نماز جنازہ امام خلیفہ عزت نے پڑھائی جس میں شہبازشریف ، چوہدری نثار ، حسن، حسین ، اسحاق ڈار لیگی کارکنان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت کو ہیتھرو ائیرپورٹ لے جانے لگے تو لیگی رہنماءاور کارکنان اشکبار ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ لیگی کارکنان نے بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے خدمات اور مارشل لاءکے دور میں انتہائی بہادرانہ انداز میں پارٹی کو یکجا کرنے پر انہیں خراج حسین پیش کرتے ہوئے ”مادر جمہوریت، الوداع، الوداع۔۔۔“ کے نعرے لگائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here