وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بجلیاں گرا دیں

0
745

وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2018 کے انکم ٹیکس آرڈیننس میں بعض ترامیم کر دی ہیں،فنانس ایکٹ آرڈیننس 2018 میں ترمیم کے ذریعے تنخواہ دار طبقے کے لیے دی گئی رعایت کم کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم کر دی،جس کے مطابق چار لاکھ روپے تک سالانہ اامدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا جبکہ 4 لاکھ سے 8 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ایک ہزار روپے ٹیکس ہو گا،آٹھ لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 2 ہزار روپے ٹیکس ہو گا جبکہ 12 لاکھ روپے سے 24 لاکھ روپے تک سالانہ آمدن پر 5 فیصد انکم ٹیکس ہو گا۔

حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ 2018 میں کی گئی نئی ترمیم کے مطابق 24 لاکھ روپے سے 48 لاکھ روپے تک سالانہ ا?مدن پر 60 ہزار روپے ٹیکس ہو گا، چوبیس لاکھ سے زیادہ اور 48 لاکھ روپے سےکم رقم پر10 فیصد اضافی ٹیکس دینا ہو گا،اڑتالیس لاکھ روپے سے زیادہ سالانہ ا?مدن پر 3 لاکھ فکسڈ ٹیکس اور اضافی 15 فیصد دینا ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ حکومت کا پیش کردہ فنانس بل 19-2018 میں ترمیم کر کے نیا بجٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here