شعیب اختر کا پہلی بار سامنا کرنے پر مچل جانسن کی کیا حالت تھی؟ خود ہی ایسی بات بتادی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

0
812

سڈنی (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے بتایا ہے کہ جب سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا پہلی بار سامنا کیا تو دنیا کے تیز ترین بولر کا سامنا کرنے سے پہلے کپکپا رہا تھا۔

مچل جانسن ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور اب انہوں نے زندگی کے ایک نئے شعبے میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق آسٹریلوی اسپیڈ اسٹار نے فارمولا ریسنگ میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ رواں ہفتے باربا گیلو ریس وے میں فارمولا 1000 سیریز میں حصہ لیں گے۔

مچل جانسن کا اس حوالے سے کہنا ہے انہیں ہمیشہ سے ہی کاروں سے محبت رہی ہے اور میرے اندر ہمیشہ گاڑیوں کا جنون رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے کرکٹ جیسا نہیں ہے کیونکہ آپ کو بہت تیز گاڑی چلانی ہوتی ہے، موڑ کاٹتے وقت بہت سی تکنیکی چیزوں کو ذہن میں رکھنا ہوتا ہے جیسے بریک لگانا اور یہ سب بہت ہی زبردست عمل ہے، میں اسے شروع کر کے بہت محظوظ ہوں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here