” میں تو اب تک یہ فیصلہ بھی نہیں کرسکا کہ اسامہ بن لادن۔۔۔“ نائن الیون کی سترہویں برسی پر ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کردار نے ایسی بات کہہ دی کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا

0
722

نیویارک(نیوز ڈیسک) اسامہ بن لادن کو قتل کرنے والے فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ شاید بن لادن پر گولیاں چلانے اس کی زندگی کا خراب ترین کام ہو۔

گیارہ ستمبر کی 17ویں برسی کے موقع پر برطانوی ٹی وی سے گفتگو میں سابق امریکی نیوی اہلکار رابرٹ او نیل کا کہنا تھا کہ وہ اب تک فیصلہ نہیں کرسکا کہ بن لادن کو، جو گیارہ ستمبر کے حملوں میں ملوث تھا، گولیاں مارنا اس کی زندگی کا بہترین کام تھا یا بدترین۔

او ن یل نے یاد دلایا کہ کس طرح بن لادن کا دو سالہ بیٹا امریکی حملے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا۔ امریکی اہلکار نے مزید کہا کہ باپ ہونے کے ناطے میری خواہش ہے کہ کسی کو بھی ایسی صورتحال دیکھنے کو نہ ملے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here