پاکستان کیساتھ تعلقات کیسے ہیں؟ امریکی دفتر خارجہ کے بیان نے پاکستانیوں کو برہم کر دیا

0
765

واشنگٹن(اے این این )امریکہ دفتر خارجہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں تنا ؤکی کیفیت ہے، مائیک پومپیو کی مثبت اور بامعنی ملاقاتیں ہوئیں، نئی حکومت سے مل کر کام کرنے کی خواہش ہے۔

تفصیلات کے مطابق، واشنگٹن میں ترجمان امریکی دفترخارجہ ہیتھر نوئرٹ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی پاکستانی قیادت سے مثبت اور بامعنی ملاقاتیں ہوئیں، امید ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت سے تعلقات مضبوط ہونگے۔ترجمان امریکی دفتر خارجہ کے مطابق اگرچہ دونوں ممالک کے تعلقات میں تنا کی کیفیت ہے، کچھ خدشات کو تسلیم بھی کرتے ہیں لیکن تعلقات میں بہتری کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ہیتھر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے ساتھ معاملات کو کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here