کھلاڑیوں کی کلائیوں میں موجود یہ ”بینڈ“ کس نے اور کیوں دی؟ سرفراز احمد کے جواب نے تمام اندازے غلط ثابت کر دئیے، جان کر آپ بے اختیار داد دیں گے

0
771

قومی ٹیم ایشیاءکپ میں شرکت کیلئے دبئی موجود ہے جو اتوار کے روز ہانگ کانگ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ کیلئے ناصرف بھرپور ٹریننگ کی ہے بلکہ مختلف ’سٹائل‘ بھی اپنائے ہیں تاہم جو چیز سب کی نظر میں آئی وہ ہے قومی کرکٹرز کی کلائیوں میں موجود سبز رنگ کی ”رِسٹ بینڈ“۔ ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ آخر یہ کیا چیز ہے کہ جو تمام کھلاڑیوں نے پہن رکھی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے جسے جان کر آپ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔ سرفراز احمد نے بتایا کہ ”چیمپئن شپ مائنڈ سیٹ“ رِسٹ بینڈز انہیں کاکول ٹریننگ کیمپ میں دی گئیں تاکہ جب بھی کسی کھلاڑی پر منفی سوچ حاوی ہو تو وہ اسے دیکھ کر مثبت سوچ ابھار سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here