انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، کونسے تعلیمی بورڈ میں کس کالج نے کتنی پوزیشنز حاصل کیں؟ کونسا کالج سرفہرست رہا؟ تفصیلات منظرعام پر

0
753

لاہور(پروموشنل ریلیز)بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے نتائج آ چکے ہیں اور اس سال بھی پنجاب کالجز کے طلباء و طالبات نے 153ٹاپ پوزیشنز لے کر دیگر کالجز کو مات دے دی ہے۔ 11ستمبر 2018ء کو انٹرمیڈیٹ کے رواں سال کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور نتائج کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد 12ستمبر 2018ء کو ہوا۔ اگر انٹرمیڈیٹ کی کلی حرکیات کی بات کی جائے تو پنجاب میں 9تعلیمی بورڈز ہیں، جو پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس، ایف اے، آئی سی ایس اور آئی کام سمیت کئی مضامین میں امتحانات لیتے ہیں۔ امسال پنجاب کے تمام بورڈز میں طلبہ کے پاس ہونے کی شرح 59.87فیصد رہی۔ پنجاب کالجز تمام بورڈز میں مجموعی طور پر 153ٹاپ پوزیشنیں حاصل کیں۔ آئیے تمام بورڈز میں پہلی پوزیشنوں پر آنے والے طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں۔

پنجاب کالج لاہور کے طالب علم کاشف ثناء اللہ نے 1100میں سے 1062نمبر لے کر پنجاب بھر کے بورڈز کو ٹاپ کیا اور مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ملتان بورڈ میں پنجاب کالج ملتان کی طالبہ ثمرین شاہد نے 1052نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گوجرانوالہ بورڈ میں پنجاب کالج سیالکوٹ کی ملیحہ مریم نے 1051نمبر لیے اور پہلے نمبر پر آئی۔ پنجاب کالج کی طالبہ مہوش سلیم 1051نمبر لے کر فیصل آباد بورڈ میں پہلی پوزیشن کی حقدار ٹھہری۔ ڈی جی خان بورڈ میں پنجاب کالج کی طالبہ فریال پرویز نے 1057نمبر حاصل کیے اور پہلی پوزیشن لی۔ پنجاب کالج چکوال کی طالبہ زحیقۃالجنت 1048نمبر لے کر راولپنڈی بورڈ کو ٹاپ کیا۔ فیڈرل بورڈ میں پنجاب کالج تین طلبہ حماد سلیم، معصومہ زینت اور مومنہ ماہم پہلی پوزیشن پر آئے۔ ان تینوں نے ہی 1058نمبر لیے تھے۔

انٹرمیڈیٹ بورڈز کے 2018ء کے نتائج میں بھی پنجاب کالجز نے دیگر مشہور کالجوں کو سخت مقابلے کا چیلنج دیا۔لاہور بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے پہلی تین اور مجموعی طور پر ٹاپ 21پوزیشنیں حاصل کیں۔ گورنمنٹ اور کنیئرڈ کالجز نے بالترتیب7اور 1پوزیشنیں حاصل کیں۔ KIPSکالج نے صرف ایک پوزیشن لی۔بہاولپور بورڈ میں گورنمنٹ ڈگری کالج بہاولپور نے پہلی پوزیشن لی، فوجی فاؤنڈیشن کالج نے اوورآل دوسری پوزیشن لی۔ پنجاب گروپ آف کالجز نے 10ٹاپ پوزیشنیں حاصل کیں جبکہ سپریئر کالج نے صرف 2پوزیشنیں لیں۔ڈی جی خان بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے 3اوورآل پوزیشنیں اور 10ٹاپ پوزیشنیں حاصل کیں۔ گورنمنٹ پی جی لیہ نے 3پوزیشنیں لیں اورگورنمنٹ کالج وومن مظفرگڑھ نے بھی تین پوزیشنیں لیں۔گوجرانوالہ بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے 3اوورآل اور 28مجموعی ٹاپ پوزیشنیں حاصل کیں۔ KIPSکالج نے صرف 2اور سپریئرکالج نے 3پوزیشنیں ہی حاصل کیں۔

ساہیوال بورڈ میں ڈی پی ایس ساہیوال اوورآل پہلی 2اور مجموعی طور پر 6پوزیشنیں لیں جبکہ پنجاب گروپ آف کالجز نے 11ٹاپ پوزیشنیں حاصل کیں۔ راولپنڈی بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے 2اوورآل اور 18ٹاپ پوزیشنیں حاصل کیں جبکہ سپریئر کالج صرف ایک پوزیشن ہی لے پایا۔ فیڈرل بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ نے اوورآل پہلی پوزیشن حاصل کی جو پنجاب گروپ ہی کے 3طالب علموں نے شیئر کی اور دوسری پوزیشن پر بھی پنجاب گروپ کا طالب علم ہی آیا۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر 12ٹاپ پوزیشنیں حاصل کیں۔ فیصل آباد بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے 3اوورآل اور 19ٹاپ پوزیشنیں حاصل کیں جبکہ KIPSکالج اور سپریئر کالج بالترتیب 6اور 2پوزیشنیں ہی لے سکے۔سرگودھا بورڈ میں ILMکالج نے اوورآل پہلی اور کل 4پوزیشنیں، ڈی پی ایس کالج خوشاب نے اوورآل دوسری پوزیشن اور سپریئرکالج نے 3پوزیشنیں حاصل کیں جبکہ پنجاب گروپ آف کالجز نے کل 10ٹاپ پوزیشنیں حاصل کیں۔ ملتان بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے اوورآل پہلی اور تیسری اور کل 11ٹاپ پوزیشنیں حاصل کیں جبکہ KIPSکالج نے 4، نشاط کالج نے 2اور برٹین کالج نے بھی 2پوزیشنیں ہی حاصل کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here