بھوٹان کے سابق وزیراعظم نے اپنی بیوی کو اس طرح کمر پر کیوں اُٹھا رکھا ہے؟ اصل وجہ جان کر ہر عورت انہیں دل دے بیٹھے

0
810

تھیمفو(مانیٹرنگ ڈیسک)بیویوں سے محبت کا دعویٰ تو بہت سے کرتے ہیں مگر بھوٹان کے وزیراعظم نے اپنی اہلیہ سے محبت کی ایک ایسی مثال قائم کر دی ہے کہ ہر دیکھنے والا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بادشاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی بیوی کو پشت پر اٹھا کر ایک کیچڑ والی جگہ سے گزر رہے ہوتے ہیں۔اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ ”سر والٹر رالیف نے اپنی بیوی کے لیے جو کیا تھا، ویسا تو نہیں لیکن ایک شخص اپنی بیوی کے پاﺅں گندے ہونے سے بچانے کے لیے جو کر سکتا ہے وہ میں کر رہا ہوں۔“

گویا وزیراعظم شیرنگ توبگے نے اپنی بیوی کے پاﺅں گندے ہونے سے بچانے کے لیے انہیں پشت پر اٹھا رکھا تھا۔ ان کی اس تصویر کے پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ صارفین دادوتحسین کے ڈونگرے لیے آ کھڑے ہوئے اور ان کی اپنی بیوی سے محبت کو بے مثال قرار دینے لگے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”میں نے آج تک ایسا رومانوی منظر نہیں دیکھا۔“ ایک اور نے لکھا کہ ”یہ جوڑا نوجوان نسل کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔“

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here