وہاڑی بازار میں کسان اتحا د کا احتجاجی مظاہرہ

0
760

واپڈا ملازمین سے تصادم کے نتیجہ میں دس افراد زخمی۔ پتھراؤ کے نتیجہ میں واپڈا دفاتر کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کسان اتحاد کے کا رکنوں نے واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور وہاڑی با زار میں واقع واپڈا دفتر کے سامنے ٹرالیوں سے روڈ بلا ک کر دیا اور واپڈا مخالف نعرے بازی شروع کر دی جس کے نتیجہ میں واپڈا ملاز مین اور کسان اتحاد کے کا رکنوں کے درمیان تصادم ہو گیا اور دونوں اطراف سے پتھراؤ شروع ہو گیا اور واپڈا ملازمین اور کسان اتحاد کے کا رکنوں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے جبکہ واپڈا دفاتر کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے سینکڑوں کی تعداد میں ڈنڈوں سے لیس پاکستان کسان اتحاد کے کا رکنوں نے گدھے پر ایکسیئن واپڈا لکھ کر اسے بازار کے چکر بھی لگوائے اور شدید نعرے بازی بھی کی پاکستان کسان اتحاد کے کا رکنان کا کہنا تھا کہ واپڈا ملا زمین کو فری بجلی کی فراہمی بند کی جائے واپڈا ملاز مین مبینہ طور پر اس سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھا تے ہوئے کئی گھروں کو بجلی کی سپلا ئی فراہم کر کے منتھلیاں لیتے ہیں اور واپڈا ملاز مین خود بجلی چوری میں ملوث ہیں لیکن سارا ملبہ کسانوں پر ڈال کر آ ئے روز زائد بل بھیج دئیے جا تے ہیں اور بعد ازاں کنکشن منقطع کر دئیے جا تے ہیں روڈ بلا ک ہو نے سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس پر پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کر لیا اور پاکستا ن کسان اتحاد کے کا رکنان شدید نعرے بازی کر تے ہوئے منتشر ہو گئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here