ادیب رضوی صاحب بیمار ہیں ان سے ملنے خود جاﺅں گا،چیف جسٹس ثاقب نثار

0
740

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ادیب رضوی صاحب بیمار ہیں ان سے ملنے خود جاﺅں گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں انسانی اعضاکی غیرقانونی پیوندکاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری سے متعلق کیس میں قائم کمیشن کی رپورٹ منظور کرلی ہے اورکیس نمٹا دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے منیر اے ملک اور ڈاکٹر ادیب کا مشکور ہوں، دونوں نے انسانی اعضا کی پیوند کاری کےلئے بڑا کام کیا ہے، سنا ہے ادیب رضوی بیمار ہیں،ان سے ملنے خود جاو¿ں گا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا ہے کہ کراچی آیا تو ایس آئی یو ٹی کا دورہ بھی کروں گا۔ڈاکٹر ادیب رضوی کے وکیل نے چیف جسٹس کے جواب میں کہا ہے کہ ادیب رضوی صاحب بیمار ہیں اور ملک سے باہر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here