وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب،دارالحکومت جدہ کی شاہراہوں کو پاکستان کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا

0
759

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں ان کی آمد سے قبل سعودی حکومت نے جدہ کی شاہراہوں کو پاکستان کے جھنڈوں سے سجا دیا ۔

ضرور پڑھیں: سستا تیل ، آئل ریفائنری ،4ارب ڈالر قرضہ ، وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب پہنچیں گے ، تاریخی معاہدوں پر دستخط ہوں گے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں،وزیر اعظم پاکستان قیام کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد سے بھی ملاقات کریں گے۔سعودی فرمانروا وزیر اعظم کے اعزاز میں شاہی محل میں ضیافت بھی دیں گے، وزیراعظم سعودی عرب میں قیام کے دوران روضہ رسول اللہ پر حاضری بھی دیں گے اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی آمد سے جدہ کی شاہراہوں کو پاکستان کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا ،سعودی حکومت کی جانب سے تاریخ میں پہلی مرتبہ جدہ کی اہم شاہراہوں چوراہوں پر پاکستانی اور سعودی پرچم لہرا دیئے گئے ہیں۔وزیراعظم کیساتھ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی،اسد عمر، فواد چودھری اور مشیر عبدالرزاق داﺅد بھی ہمراہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here