”پٹرول 20 روپے مزید مہنگا ہو سکتاہے کیونکہ ۔۔۔“ اسد عمر نے ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے

0
752

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے پٹرول مزید 20 روپے مہنگا ہو سکتاہے ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 20 روپے کم ہو چکی ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ ملک پر بیرونی قرضے 95 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، ملکی زر مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر چکے ہیں، گزشتہ چند ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 20 روپے کمی آچکی ہے، روپے کی قدر میں کمی سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوتا ہے، روپے کی قدر میں کمی سے عام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، روپے کی قدر میں کمی سے پٹرول مزید 20 روپے مہنگا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کےذخائر 2 ماہ کی درآمداد کے لیے ناکافی ہیں، بجٹ میں صوبوں کا مجموعی خسارہ 18 ارب روپے تھا، بجٹ میں تبدیلی ناگزیر ہے ،خسارہ 6.6 فیصد تک پہنچ چکاہے، جوبجٹ پیش کیاگیااس میں محصول کی ادائیگیوں کے ہدف میں 300 ارب کافرق ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here