چند ماہ قبل اسد عمر کی جانب سے کی جانے والی وہ تقریر جسے دیکھ کر آج وہ شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے

0
738

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کااعلان کیا گیا تو ان کی کچھ ماہ پہلے کی گئی تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی ہے، اس تقریر میں وہ ن لیگ کی حکومت کواس بات پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں کہ اس نے پٹرولیم مصنوعات اور گیس پر ٹیکسز عائد کردیے ہیں۔

پیر کے روزوفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تو سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے اسد عمر کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اسد عمر کی یہ ویڈیو قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ بجٹ کے بعد کی گئی تقریر کی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں ’ اس بجٹ اور حکومت کی ٹیکس کی پالیسی دیکھ کر یہ سمجھ نہیں آتی کہ کیا یہ پاکستان 20 کروڑ پاکستانیوں کا ہے یا صرف اس کا ہے جس کا رائیونڈ میں مکان ہے۔بجٹ میں گیس پر 2 نئے اور بجلی پر 3 نئے ٹیکس لگادیے گئے ہیں‘۔

اسد عمر نے ماضی کی اس تقریر میں مزید کہا کہ پاکستان میںگزشتہ تین سال سے مسلسل گیس کی قیمت بڑھائی گئی جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس لگایا گیا ہے، ڈیزل پر 100 ، پٹرول پر 51 اور مٹی کے تیل پر 62 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے، حکومت سارا ٹیکس غریب آدمی سے لے رہی ہے اور اس سے ٹیکس نہیں لیا جارہا جو ارب پتی ہے اور پاکستان کی دولت لوٹ کر ملک سے باہر لے جا کر اثاثے بنا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here