ہنزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پچیس سال قبل کی بات ہے کہ امریکا سے ایک نوجوان خاتون سیر کے لئے پاکستان آئیں اور شمالی علاقہ جات کے علاقے ہنزہ بھی گئیں۔ جنت نظیر وادی کی خوبصورتی نے 39سالہ الزبتھ شورسین کو اپنے حسن میں ایسا جکڑا کہ وہ یہیں کی ہو کر رہ گئیں۔ انہوں نے ہنزہ میں ہی قیام کر لیا اور وہاں ایک مقامی سکول میں بچوں کو پڑھانے لگیں۔ اگلے سال 1994ء میں انہیں ویزے کے کچھ مسائل کے باعث امریکا جانا پڑا مگر وہ جلد سے جلد واپس پاکستان آنا چاہتی تھیں۔ پھر نجانے اُن کے ساتھ کیا المیہ پیش آیا کہ ہنزہ کی وادی میں لوٹ کر آنے کی بجائے انہوں نے امریکا میں قیام کے دوران ہی خودکشی کر لی اور موت کی وادی میں جا پہنچیں۔