سوشل میڈیا کی وجہ سے 85 سالہ آدمی نے اپنی 76 سالہ بیوی مار ڈالی، تاریخ کی انوکھی ترین خبر آگئی

0
805

استنبول (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کے سبب نوجوانوں کے لڑائی جھگڑے تو اب معمول کی بات بن چکے ہیں، مگر کسی نے سوچا تھا کہ قریب المرگ بوڑھے بھی سوشل میڈیا کے جنون میں مبتلاء ہو کر ایک دوسرے کی جان کے دشمن ہو جائیں گے۔ ترکی میں ایک ایسا ہی حیرتناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 85 سالہ بوڑھے نے سوشل میڈیا کے استعمال پر ہونے والے جھگڑے میں اپنی 76 سالہ اہلیہ کو قتل کر ڈالا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق معمر شخص بلال گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا کا شوقین ہوچکا تھا جس پر اس کی اہلیہ عاصمہ اعتراض کرتی تھی اور ان کے درمیان اکثر اس بات پر جھگڑاہو جاتا تھا۔ یہ جوڑا نصف صدی سے میاں بیوی کے طور پر زندگی گزار رہا تھاا اور ان کا قیام جرمنی میں تھا، تاہم وہ گزشتہ ہفتے چھٹیاں گزارنے کیلئے اپنے آبائی وطن ترکی آئے ہوئے تھے۔

استنبول میں قیام پذیر اس جوڑے کے قریبی رشتہ داروں نے ان کے ساتھ رابطے کی کوشش کی تو دونوں کے موبائل فون سے کوئی جواب موصول نہیں ہو رہاتھا۔ اس بات سے پریشان ہو کر کچھ رشتہ دار معمر جوڑے کی قیام گاہ پر گئے جہاں عاصمہ کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی جبکہ اس کا خاوند بلال بھی زخمی حالت میں تھا۔

ضرور پڑھیں: 19 سالہ نوجوان گلے میں ڈور پھرنے سے جاں بحق
بعد ازاں بوڑھے نے پولیس کو ’’میری اہلیہ سوشل میڈیا استعمال کرنے پر اعتراض کرتی تھی۔ اس کا خیال تھا کہ میں نے سوشل میڈیا پر کسی اور خاتون سے دوستی کر رکھی ہے۔ اس بات پر ہمارا جھگڑا ہوتا تھا وہ کہتی تھی کہ اسے اب مجھ پر بھروسہ نہیں رہا۔ یہ ہماری آخری لڑائی تھی ۔‘‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here