طیارہ حادثہ، امریکن ائیرلائنز کا پائلٹ اور اس کا بیٹا ہلاک، اس سے چند لمحے قبل پائلٹ نے جہاز سے اپنی بیوی کو کیا آخری پیغام بھیجا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد دکھ ہوگا

0
741

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں امریکن ایئرلائنز کا پائلٹ اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے نجی طیارے میں سفر کر رہا تھا کہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور باپ بیٹا ہلاک ہو گئے۔ اس پائلٹ نے جہاز تباہ ہونے سے قبل اپنی اہلیہ کو آخری پیغام میں ایسی بات لکھی تھی کہ ہر سننے والا دکھی ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست میسوری کے فیسٹس ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں طیارہ الیکٹریکل خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ پائلٹ نے طیارے کے گرنے سے قبل اپنی اہلیہ کو پیغام بھیجا تھا کہ ”مجھے فیسٹس ایئرپورٹ کا رن وے دیکھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے، باہر نکلوں اور رن وے پر فلیش لائٹس سے روشنی کرو تاکہ میں دیکھ سکوں کہ کہاں اترنا ہے۔“

رپورٹ کے مطابق اس باپ بیٹے نے یہ طیارہ نیویارک کے ایک شخص سے خریدا تھا، جو کافی خستہ حال تھا اور وہ اسے دوبارہ تیار کرنا چاہتے تھے ۔ تاکہ باپ اپنے بیٹے کو اس سنگل انجن طیارے پر پائلٹ بننے کی تربیت دے سکے۔وہ طیارہ خرید کر فیسٹس آ رہے تھے کہ لینڈنگ میں دشواری کے باعث طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ فیسٹس ایئرپورٹ کے نائب صدر مائیک بپن کا کہنا تھا کہ ”آنجہانی امریکن ایئرلائنز کا ایک ماہر پائلٹ تھا، اس کے پاس پہلے بھی ایک پرائیویٹ طیارہ تھا۔ یہ نیا طیارے وہ اپنے بیٹے کے لیے خرید کر لا رہا تھا۔ ممکنہ طور پر الیکٹریکل خرابی کی وجہ سے اسے طیارے کا ریڈیو استعمال کرنے اور رن وے کی روشنیوں کا اندازہ لگانے میں دشواری پیش آئی جس کے باعث وہ حادثے سے دوچار ہو گئے۔“

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here