’مجھے جلد کا کینسر ہوگیا کیونکہ میں جسم پر کوکا کولا مل کر اسے۔۔۔‘ خاتون نے تمام لڑکیوں کے لئے وارننگ جاری کردی، یہ ایک کام آپ بھی کبھی نہ کریں

0
801

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) قدرت نے ہمیں جیسا بنایا ہے اُس سے بڑھ کر حسن تخلیق کیا ہو سکتا ہے، مگر افسوس کہ انسان کسی حال میں مطمئن نہیں ہوتا۔ ہمارے ہاں گہری رنگت والوں پر یہ جنون سوار رہتا ہے کہ کسی طرح گورے ہو جائیں، اور مغربی ممالک میں گوروں کو سانولی رنگت کے شوق نے بے چین کر رکھا ہے۔ اسی شوق کی تکمیل کے لئے انہوں نے Sun bath یعنی ’شمسی غسل‘ایجاد کیا ہے، مطلب جس کا یہ ہے کہ برہنہ ہو کر دھوپ میں لیٹ جاتے ہیں تا کہ سورج کی روشنی سے جسم کی رنگت گہری ہو جائے۔

امریکی خاتون بیورلی ڈاڈز کو بھی سانولی رنگت کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ جوانی کے دنوں میں انہیں سانولی رنگت کی اس قدر چاہت تھی کہ گھنٹوں دھوپ میں برہنہ لیٹ کر گزراتی تھیں ۔ انہوں نے اپنے بیڈ روم میں بھی کھڑکی کے سامنے اپنا بیڈ اس طرح رکھا ہوا تھا کہ براہ راست اندر آنے والی سورج کی روشنی اُن کے جسم پر پڑے۔ اور کسے کے مشورے پر وہ کوکاکولا سارے جسم پر اچھی طرح مل کر دھوپ میں لیٹتی تھیں تاکہ ان کی رنگت زیادہ سے زیادہ گہری ہو سکے، مگر اس کا نتیجہ بہت دردناک نکلا۔

میل آن لائن کے مطابق 1996ء میں ڈاکٹروں نے بیورلی کو بتایا کہ وہ بیونز ڈزیز میں مبتلا ہیں ، جوکہ جلد کے کینسر کی ابتدائی شکل ہے۔ آنے والے سالوں میں ان کی یہ بیماری شدہ اختیار کرتی چلی گئی، اور ابھی ان کی عمر 30کی دہائی میں تھی کہ جلد کسی 85 سالہ بوڑھی خاتون کی طرح نظر آنے لگی۔ کئی سال طویل علاج کے بعد بالآخر بیورلی اس موذی بیماری سے نجات پانے میں کامیاب ہوئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here