معروف گلوکار کے 64 سالہ باپ کی 39 سالہ خاتون سے شادی لیکن کچھ ہی عرصے بعد بیگم کس کے ساتھ بھاگ گئی؟ انتہائی شرمناک خبر آگئی

0
749

لندن(نیوز ڈیسک)معروف برطانوی گلوکار رابی ولیمز کے معمر والد کے ساتھ ایک ایسا سانحہ پیش آ گیا ہے کہ جو افسوسناک تو ہے ہی مگر اس سے زیادہ حیرتناک، بلکہ شرمناک بھی ہے۔ رابی کے 69سالہ والد پیٹ کانوے کی 44 سالہ اہلیہ ایک نوجوان کے ساتھ بھاگ گئی ہے، اور ستم ظریفی دیکھئے کہ وہ نوجوان کوئی اور نہیں بلکہ رابی کا قریبی ترین دوست ہے۔

اخبار ’دی سن‘ نے انکشاف کیا ہے کہ رابی کی سوتیلی والدہ اور اُن کے دوست نے خفیہ شادی کر لی ہے اور اب وہ دونوں امریکی شہر فلوریڈا میں رہائش پزیر ہیں۔ رابی اپنے والد اور سوتیلی والدہ کے ساتھ نہیں رہ رہے تھے البتہ اپنے دوستوں کے ساتھ کبھی کبھار اپنے والد سے ملنے چلے جاتے تھے ۔ انہی ملاقاتوں کے دوران اُن کے قریبی دوست کی اُن کی سوتیلی والدہ میلنی سے دوستی ہو گئی جس کے نتیجے میں انہوں نے یہ گل کھلا دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here