پہاڑی پر لینڈسلائیڈنگ، 29 افراد ہلاک، آخری وقت میں یہ ملبے تلے دبے اپنے موبائل فونز سے کیا پیغام بھیجتے رہے؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

0
740

منیلا(نیوز ڈیسک) قدرتی آفات بہرحال بہت بڑی تباہی کا سبب بنتی ہیں، بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، اور اپنے پیچھے یہ تباہی ایسی دردناک کہانیاں بھی چھوڑ جاتی ہے کہ جو برسوں تک انسانوں کو رلاتی رہتی ہیں۔ فلپائن میں خوفناک لینڈنگ سلائیڈنگ کا تازہ ترین واقعہ بھی ایک ایسی ہی مثال ہے۔ مٹی کاپہاڑ سرکنے سے ایک پورا گاؤں ملبے کی زد میں آ گیا، اور اس ملبے میں پھنسے بدقسمت لوگ کئی گھنٹے تک مدد کے لئے کالز اور میسجز کرتے رہے، مگر انہیں موت کے پنجے سے نکالنا کسی طور ممکن نہیں ہو پایا۔

میل آن لائن کے مطابق بدقسمت دیہاتیوں کے عزیزوں اور دوستوں کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد مٹی کے ملبے میں پھنسے ہوئے ان کے پیارے انہیں ٹیکس میسج کرتے رہے کہ اُن کی جان بچانے کی کوشش کی جائے، لیکن دشوار گزار علاقے میں یہ تباہی اتنی بڑی تھی کہ کسی کیلئے ان کی مدد کرنا ممکن نہ ہوسکا۔ غمزدہ لوگوں کا کہنا ہے کہ گئی گھنٹے تک ملبے میں پھنسے اُن کے پیاروں کے میسج اور کالز آتی رہیں مگر آہستہ آہستہ یہ سلسلہ منقطع ہو گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here