نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے ایک انوکھا انکشاف کیا ہے کہ انسان دنیا کو جس انداز سے دیکھتا ہے اس میں اس کی اپنی عمر کا بھی عمل دخل ہوتا ہے۔ اس کے لیے سائنسدانوں نے 100سال پرانی ایک تصویر 600سے زائد لوگوں کو دکھا کر نتائج اخذ کیے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ تصویر دراصل 1915ءمیں بنائی جانے والی ایک تصویر ہے جو لوگوں کو بصری دھوکہ دینے کے لیے بنائی گئی تھی جو ایک خاتون کے چہرے کی تصویر ہے۔ اس تصویر کا نام ’مائی وائف اینڈ مائی مدر اِن لاء‘ ہے۔