آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں‌سابق وزیر اعلی شہباز شریف گرفتار

0
676
shahbaz shareef arrested by nab

قومی احتساب بیورو نے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق شہباز شریف کو آشیانہ کمپنی کیس میں حراست میں لیا گیا ہے اور انھیں سنیچر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شہباز شریف کی گرفتاری جمعے کو اس وقت عمل میں آئی جب وہ لاہور میں احتساب بیورو کے دفتر میں صاف پانی سکینڈل کے سلسلے میں بیان ریکارڈ کروانے کے لیے آئے تھے۔

شہباز شریف اس وقت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی ہیں اور قوانین کے تحت ان کی باضابطہ گرفتاری کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سے بھی رابطہ کیا گیا۔

قانون کے تحت قومی اسمبلی کے کسی بھی رکن کی گرفتاری کی صورت میں سپیکر کو اطلاع دی جانی ضروری ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہباز شریف کو حراست میں لیے جانے کے بعد لاہور میں نیب کے دفتر کے باہر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here