کتے سے معافی نہ مانگنے کی سزا موت، انڈیا کا مکروہ چہرہ

0
783
forgiveness from dog in india

انڈیا میں آئے روز ایسے انسانیت سوز جرائم سامنے آتے ہیں جن سے شیطان بھی شرماتا ہے، ایسا ہی واقعہ نئی دہلی میں اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائکل سوار رات کو ایک سنسان سڑک سے گزر رہا تھا اور ایک کتا اس پر بھونکنا شروع ہوگیا. موٹر سائکل سوار نے طیش میں کتے کو برا بھلا کہا جس پر کتے کے مالک نے اس شخص کو روک کر اپنے کتے سے معافی مانگنے کو کہا. اس شخص کے انکار پر کتے نے مالک نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ چھریوں سے حملہ کرکے موٹر سائیکل سوار کو موقع پر ہلاک کردیا.
ہلاک ہونے والے شخص کی چیخ و پکار سن کر اس کا بھائی مدد کو آیا تو ان لوگوں نے اسے بھی شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے. سی سی ٹی وی کی مدد سے پولیس قاتلوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں. مقتول دس افراد کا واحد کفیل تھا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here