اداکارہ حرا کا پسند کی شادی کے لئے منگیتر کو دھوکہ دینے کا اعتراف

0
937
mani and hira interview

ڈرامہ سیریل “یقین کا سفر” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرا نے حال ہی میں ثمینہ پیرزادہ کے مقبول ترین شو “اسپیک یور ہارٹ” میں شرکت کی اور وہاں اپنی نجی زندگی کے بارے میں اہم انکشافات کئے.
شو کے دوران حرا نے بتایا کہ وہ پاکستان کے نامور اداکار آرجے سلمان ثاقب عرف مانی کی بے حد پرستار تھیں اور ساری ساری رات ان سے فون پر بات کرتی تھی جبکہ اپنے منگیتر کو کہہ دیتی تھی کہ وہ سو رہی ہے.
اداکارہ حرا کے بقول اس نے مانی کا فون نمبر اپنی سہیلی کے فون سے چرایا تھا اور مانی سے فون پر باتیں شروع کردیں. بعد ازاں وہ مانی سے کوئی اور لڑکی بن کر گئی تب تک وہ مانی کی محبت میں گرفتار ہوچکی تھی. تاہم کچھ عرصہ بعد مانی چار ماہ کے لئے اچانک غائب ہوگیا جس پر اسے لگا کہ جو کچھ اس نے اپنے منگیتر سے کیا تھا اب وہ اس کے اپنے سامنے آ رہا تھا، سو حرا نے اپنے منگیتر سے رابطہ کیا اور اسے بتایا کہ وہ اسے دھوکہ دے رہی تھی اور یہ کہ اگر وہ چاہے تو اسے چھوڑ دے یا اس سے شادی کرلے.
mani and hira
اداکارہ حرا نے مزید بتیا کہ اس کی مانی سے شادی بھی ڈرامائی انداز میں ہوئی تھی. اس نے بتایا کہ چار ماہ غائب رہنے کے بعد اچانک مانی اپنے والدین کے ہمراہ اس کے گھر آیا اور اس کے والدین سے رشتہ مانگا.
اداکارہ حرا کا کہنا تھا کہ اسے پڑھائی سے کوئی دلچسپی نہیں تھی اور شروع ہی سے بس شادی کرنا چاہتی تھی. حرا نے شادی کے بعد مانی کو اپنے ماضی کے بارے میں اور گزشتہ تعلقات میں بارے میں سب کچھ بتا دیا تھا اور مانی نے کبھی اسے ان باتوں پر شرمندہ نہیں کیا. حرا کے بقول مانی بہت اچھا شوہر ہے اور اسے مانی کی بیوی ہونے پر فخر ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here