وزیر اعظم عمران خان کی بہن بھی دبئی میں بے نامی جائداد کی مالک

0
746
aleema khan property in dubai

ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کی بیرون ملک جائدادوں کی تفصیل جمع کرا دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی دبئی میں بے نامی جائداد کی مالک ہیں. ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ملک کی کئی سیاسی اور سرکاری شخصیات اور ان کے اہل خانہ کے نام دبئی میں جائدادوں کا سراغ ملا ہے.
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان دبئی میں بے نامی جائداد کی مالک ہیں. ایف آئی اے نے علیمہ خان کو نوٹس جاری کردیا ہے جو کہ ان کے ملازم کے دعوے کی روشنی میں ان کے ای میل پر بھی بھیجا گیا ہے.
پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور سابق وزیر مرحوم مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام 4 جائدادوں کا انکشاف ہوا ہے تاہم انہوں نے ان کی ملکیت سے انکار کیا ہے اور ان کے ملازم نے بھی نوٹس وصول نہیں کیا.
ان دو شخصیات کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی فرخ سلیم کی والدہ، پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد مسلم، عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان، سابق سینیٹر انوربیگ کی اہلیہ، سینیٹر تاج محمد آفریدی، میر حسن تالپور، سابق سینیٹرعمار احمد خان، کسٹمز کلیکٹر شاہد مجید، ایف بی آرافسر واصف خان، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی اہلیہ، ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک، سابق ایکسین زاکم خان، کلیکٹر کسٹمز واحد خورشید کی اہلیہ جب کہ مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیز کی بیٹیاں بھی دبئی میں جائیداد کی مالک نکلی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here