ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے ہاں بیٹے کی آمد

0
555
sania mirza and shoaib malik new born baby son

نئی دہلی: پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک شادی کے آٹھ سال بعد ایک بیٹے کے باپ بن گئے.

قومی ٹیم کے کرکٹرشعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں آج صبح بیٹے کی پیدائس ہوئی، جس کا اعلان خود شعیب ملک نے ٹوئٹرپرکیا۔ کرکٹر نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بتاتے ہوئے بہت پرجوش ہیں کہ ان کے گھربیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جب کہ ثانیہ بھی بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کا دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے شکریہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے ٹویٹر پر مزاحیہ انداز میں ایک تصویر کے ذریعے اپنے آنے والے بچے کے بارے میں خبر نشر کی تھی.
اس سے قبل دونوں نے ہی بچے کے نام کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہمارے گھرجب بھی اولاد ہوگی اس کا خاندانی نام صرف ملک نہیں بلکہ ’’مرزا ملک‘‘ ہوگا۔ ٹوئٹر پر ”وارڈروب“ کی کارٹونش تصویر میں تین حصے تھے۔ ایک حصہ ثانیہ مرزا اور ایک حصہ شعیب ملک کیلئے مختص دکھایا گیا تھا جبکہ درمیان والا حصہ ”مرزا، ملک“ کیلئے دکھایا گیا تھا جب کہ اور تینوں میں موجود کپڑوں کا سائز بھی مختلف دکھایا گیا ہے۔ شعیب ملک نے یہ تصویر جاری کرتے ہوئے #BabyMirzaMalik کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹراسٹارشعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی 12 اپریل 2010 کو ہوئی تھی اور8 سال بعد وہ والدین بنے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here