دنیا کا پہلا فولڈنگ اسمارٹ فون تیار

0
700
royole flexpai

بیجنگ: (آن لائن). اگرچہ فولڈنگ موبائل فون پر کافی کمپنیاں کام کررہی تھیں تاہم چین کی ایک غیر معروف موبائل کمپنی رویول نے دنیا کا پہلا فولڈنگ موبائل تیار کرکے ماہرین کو حیران کردیا ہے.
چینی کمپنی کے تیار کردہ فولڈنگ موبائل میں لچک دار ڈسپلے والی ایمولیڈ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور یہ فولڈنگ موبائل ایک وقت میں فون بھی ہے اور ٹیبلٹ کا کام بھی کرتا ہے۔ کھل جانے کے بعد اسمارٹ فون کا اسکرین 7.8 انچ اسکرین تک پہنچتا ہے۔ ڈسپلے کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ دو لاکھ مرتبہ بھی کھلنے اور بند ہونے کے بعد خراب نہیں ہوتا۔ اس ماڈل کو فلیکس پائی کا نام دیا گیا ہے۔
FlexiPai includes two quality cameras
اس فولڈنگ موبائل میں کوالکوم نیکسٹ جنریشن اسنیپ ڈریگن 8 سیریز ایس او سی پروسیسر لگایا گیا ہے۔ ریم 8 جی بی ہے جبکہ 128 سے 256 جی بی تک اسٹوریج کی گنجائش ہے۔ ڈوئیل کیمرے میں 20 میگا پکسل کیمرا ٹیلی فوٹو سینسر کے ساتھ اور 16 ایم پی وائڈ اینگل کیمرا نصب ہے۔

اگرچہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ دنیا کا پہلا فولڈنگ موبائل فون ہے تاہم تجزیہ کاروں نے اس کے ڈیزائن کو بہت بے کشش قرار دیا ہے۔
FlexiPai includes two quality cameras foldable

نئے فون کے آپریٹنگ سسٹم کو واٹر او ایس کا نام دیا گیا ہے جو اینڈروئڈ نائن پائی کے متبادل ہے۔ اسمارٹ فون کو دسمبر کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جن کی قیمتیں 1300 ڈالر برائے 128 جی بی اور 256 جی بی کی قیمت 1469 ڈالر رکھی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here