چیف جسٹس کا آسیہ بی بی فیصلے کے بعد ہونے والی توڑ پھوڑ کا نوٹس

0
697
chief justice saqib nisar

اسلام آباد (آن لائن). سپریم کورٹ آف پاکسستان جناب چیف جسٹس ثاقب نثار نے آسیہ بی بی فیصلے کے بعد تین دن تک ملک گیر ہونے والی توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات طلب کر لیں.
رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے جلاؤ گھراؤ کے دوران ہونے والے عوام کے نقصان کی تلافی کے لئے نوٹس لیا ہے.
یاد رہے کہ 13 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کیس میں بری کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا. جس کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا. تاہم حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا تھا جس کے بعد مرکزی راہنماؤں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تھا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here